کورم کی کمی ،قومی اسمبلی کااجلاس کل تک ملتوی

0

اسلام آباد:قومی اسمبلی کااجلاس آج (جمعہ) کی صبح 11بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پرجب وقفہ سوالات شروع ہوا تواپوزیشن کے رکن اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کی جس پرڈپٹی سپیکرسیدغلام مصطفیٰ شاہ نے گنتی کاحکم دیا۔

گنتی کرنے پرارکان کی تعدادپوری نہ نکلی جس پرانہوں نے اجلاس 15منٹ تک ملتوی کردیا۔ بعدازاں انہوں نے اجلاس کل جمعہ کی صبح 11بجے تک ملتوی کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.