پروفیسر خورشید احمد انتقال کر گئے

0

لندن:جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد انتقال کر گئے ۔

وہ برطانیہ کے شہر لیسٹر میں مقیم تھے ،ان کی عمر 93 برس تھی۔

سابق سینیٹر، وفاقی وزیر اور جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسرخورشید احمد 23 مارچ 1932 کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے، انہوں نے قانون اور اس کے مبادیات میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی، اکنامکس اور اسلامیات میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔

پروفیسر خورشید احمد 1949 میں اسلامی جمعیت طلبہ کے رکن بنے، 1953 میں انہیں ناظم اعلیٰ منتخب کیا گیا، 1956 میں جماعت اسلامی میں باضابطہ طور پر شامل ہوئے۔

پروفیسر خورشید انگریزی اور اردو کی 70 کتابوں کے منصف ہیں۔

پروفیسر خورشید 1978 میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی بنے، وہ حکومت پاکستان کے پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین بھی رہے جبکہ 1985، 1997 اور 2002 میں سینیٹ آف پاکستان کے رکن منتخب ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.