روس نے آزاد فلسطینی ریاست کے کے قیام کا مطالبہ کر دیا
غزہ : روس نے فوری جنگ بندی اور 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر مبنی امن منصوبے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوری جنگ بندی اور 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر مبنی امن منصوبے کا مطالبہ کرتے ہیں
جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔