فلسطینی حریت پسندوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 300سے بڑھ گئی
غزہ : فلسطینی حریت پسندوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں اور صہیونی آبادکاروں کی تعداد 300 سے بڑھ گئی جبکہ 1600 سے زائد زخمی ہیں۔
اُدھر حماس کے ترجمان ابوعبیدہ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ ہم نے سینکڑوں اسرائیلیوں کو قیدی بنایا ہے، تعداد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی سوچ سے بھی کہیں زیادہ ہے۔