محمد بن زید النہیان کا روم میں پرتپاک استقبال
ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سرکاری دورے پر اٹلی کے دارالحکومت روم پہنچ گئے۔
روم میں یو اے ای کے صدر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، محمد بن زید کا طیارہ جیسے ہی اٹلی کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو اطالوی فوجی طیاروں کے ایک سکواڈرن نے اسے اپنے حصار میں لے لیا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر اور ان کے اطالوی ہم منصب نے ملاقات میں تعلقات کو مضبوط بنانے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔