برطانوی شاہی محل کی ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار افطار کا اہتمام

0

لندن:برطانوی شاہی محل کی ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار مسلمانوں کے لیے افطار کا اہتمام کیا گیا ہے۔

افطار کا اہتمام ایک خیراتی ادارے کی طرف سے کیا گیا تھا جس کا مقصد مذہبی ہم اہنگی کو فروغ دینا ہے۔

350 سے زائد روزہ داروں نے کھجوروں سے روزہ افطار کیا،اب تاریک کے لیے ہال میں سفید چادریں بچھائی گئی تھی جن پر کھانے اور مشروبات رکھے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ سینٹ جارج ہال عام طور پر سربراہان مملکت کی تفریح اور خصوصی ضیافتوں کے لیے استعمال ہوتا ہے تاہم پہلی بار رمضان المبارک میں افطاری کے وقت یہاں مسلمانوں کی گہما گہمی دیکھنے میں آئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.