پرویز الٰہی کے گھر چھاپے پر پی ٹی آئی قیادت سیخ پا، شاہ محمود کا ڈار سے رابطہ
اسلام آباد : سابق وزیر اعلی پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس کے چھاپے پر پی ٹی آئی کی قیادت سیخ پا ہو گئ
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پی ٹی آئی کی مزاکراتی ٹیم کے رکن اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نےرابطہ کیا ہے اور انہیں اپنی پارٹی اور چوہدری پرویز الہی کے خاندان کے جذبات سے آگاہ کیا اور کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں ناقابل برداشت اور مزاکرات کی روح کے خلاف ہیں حکومت ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے جس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ واقعے کی وجوہات کا ابھی انہیں علم نہیں ہے ،تحریک انصاف کے جذبات سے اپنی قیادت کو آگاہ کروں گا،قانون سب کے لئے برابر ہے، ہم نے بھی ہمیشہ قانون کا سامنا کیا ہے پرویزالٰہی صاحب کو بھی تحقیقاتی اداروں سے تعاون کرنا چاہیئے جبکہ فواد چوہدری نے بھی وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے رابطہ کر کے چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے پر پارٹی کی طرف سے شدید تحفظات اور ناراضی کا اظہار کیا ہے ۔