دوسرا ون ڈے،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے بڑا ٹوٹل دے دیا
راولپنڈی : نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کے سامنے 337 رنز کا بڑا ٹوٹل کھڑا کر دیا
پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ویل ینگ اور چیڈ بوویس نے اننگز کا آغاز کیا 33 رنز پر ویل ینگ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
چیڈ بوویس بھی 51 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، ڈیرل مچل اور ٹام لیتھم نے 183 رنز کی شراکت بنائ
129 رنز بنا کر مچل آؤٹ ہوئے،ٹام لیتھم 98 رنز پر حارث کا شکار بنے
نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کے لئے 337 رنز کا ہدف دے دیا ۔