ایران، امریکہ معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر

0

نیویارک: ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، وائٹ ہاؤس کا اہم اجلاس بغیر نتیجے ختم ہو گیا 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں ایران سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، تاہم ایران معاہدے کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے اور خطے کی صورتحال پر غور کیا گیا، لیکن صدر ٹرمپ نے حتمی فیصلہ مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔

وائٹ ہاؤس نے اجلاس کے اختتام کی تصدیق کی ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے معاہدے کے بارے میں فیصلہ کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے، جس کے باعث معاملہ فی الحال التوا کا شکار ہے۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال ہو چکی ہے اور امریکی جہاز اب واپسی کا عمل شروع کر سکتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو یہ یقین دہانی کرانا ہوگی کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار یا ایٹم بم حاصل نہیں کرے گا، جبکہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھلا رکھنا بھی ضروری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.