دلہن کے باپ نے باراتیوں کو کھیتوں میں دوڑا دیا

0

پٹنہ: تعداد سے زیادہ باراتی لانے پر دلہن کا باپ غصے میں آ گیا،کھانے میں جمال گھوٹا ملا دیا،باراتیوں کی شلواریں گیلی ہو گئیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے صوبہ بہار کے ضلع سیوان کے ایک گاؤں میں شادی کی تقریب اس وقت عجیب صورتحال اختیار کر گئی جب دولہا طے تعداد سے دوگنے باراتی لے آیا۔

لڑکی کے والد نے 100 باراتیوں کے حساب سے کھانے کا انتظام کیا تھا، لیکن دلہا 200 سے زائد افراد کے ساتھ پہنچ گیا۔ اس پر ناراض ہو کر لڑکی کے والد نے مبینہ طور پر کھانے میں "جمال گھوٹا” (تیز دست کی دوا) ملا دیا۔

کھانا کھاتے ہی باراتیوں کی حالت خراب ہونے لگی۔ کئی لوگ کھیتوں کی طرف بھاگتے دکھائی دیے جبکہ کچھ پانی کی بوتلیں لے کر ادھر اُدھر دوڑتے نظر آئے۔

شادی کی خوشیاں دیکھتے ہی دیکھتے پریشانی میں بدل گئیں اور کئی باراتیوں کی طبیعت بگڑ گئی۔

کچھ باراتیوں نے کہا:
"اب آئندہ کسی کی بارات میں نہیں جائیں گے۔”

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، صورتحال کو قابو میں کیا گیا اور متاثرہ افراد کو طبی امداد دی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.