صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

0

بیجنگ: امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر صدر ٹرمپ چین کا تین روزہ اہم دورہ کر رہے ہیں، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دورے کے دوران دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، عالمی معیشت، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملاقاتوں میں ٹیرف، ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی اور عالمی سلامتی سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔

یہ تقریباً نو برس کے دوران کسی بھی امریکی صدر کا چین کا پہلا دورہ ہے، جبکہ نومبر 2017 کے بعد صدر ٹرمپ کا یہ دوسرا دورۂ چین ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اس دورے کو واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تعلقات میں نئی پیش رفت اور کشیدگی میں کمی کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

دونوں ممالک کی جانب سے اس دورے کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.