عباس عراقچی کی کمال سفارتی چال، دنیا دنگ رہ گئی
ماسکو: ایرانی وزیر خارجہ کی کمال سفارتی چال، دنیا کو حیران کر دیا۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک بیان میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر مقاصد حاصل نہ ہونے کے بعد جنگ بندی کی درخواست کررہے ہیں۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران امریکی صدر کی درخواست کا جائزہ لے رہا ہے،ایرانی وزیر خارجہ کے بیان نے دنیا کو حیرت زدہ کر دیا ہے کہ کس طریقے سے انہوں نے سفارتی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی صدر کو سوالی بنا کر پیش کر دیا ہے۔
دوسری جانب روسی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے صدر پیوٹن کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی۔
عباس عراقچی نے روسی صدر کو ایرانی سپریم لیڈر کا پیغام پہنچایا،روسی صدر نے ایرانی قیادت کو روس کی طرف سے مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا،روس وہ سب کچھ کرے گا جو ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے مفاد میں ہو۔