پی ٹی آئی مذاکرات ، ہاں یا ناں،اتحادی آج پھر سر جوڑیں گے

0

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کریں یا نہ کریں ، اتحادی آج پھر سر جوڑیں گے
اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا
وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کا اہم اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس میں تمام اتحادی جماعتوں کے قائدین اور نمائندے شریک ہوں گے

اجلاس دوپہر 12:30 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور اور آئندہ کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں یا نہ کئے جائیں اور اس پر کیسے پیش رفت کی جائے،عدالت نے بھی آج تک کا ٹائم دے رکھا ہے
پاکستان پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات پر سب سے زیادہ زور دے رہی ہے لیکن جے یو آئی ف کی قیادت مذاکرات نہ کرنے کے فیصلے پر ڈٹی ہوئی ہے مسلم لیگ ن میں بھی ایک دھڑا پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا حامی جبکہ دوسرا دھڑا بات چیت کرنے کی مخالفت کر رہا ہے باقی اتحادی جماعتیں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کی طرف دیکھ رہی ہیں جو فیصلہ یہ تینوں جماعتیں کریں گی انہیں بھی وہ قبول ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.