وزیراعظم کی مستحق افراد کو بروقت سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مستحق اور نادار افراد کو بروقت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار مینجنگ ڈائریکٹر بیت المال کیپٹن (ر) شاہین بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ایم ڈی بیت المال نے وزیرِ اعظم کو ادارے کی کارکردگی پر جائزہ پیش کیا.وزیرِ اعظم نے کہا کہ مستحق اور نادار افراد کو بروقت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیرِ اعظم نے بیت المال میں درخواستوں پر عملدرآمد میں تیزی اور درخواست جمع کروانے کے طریقہ کار کو مزید سہل بنانے کی ہدایت کی۔