چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

0

اسلام آباد: چین کی 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی سٹینڈنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین کائی ڈافینگ کی قیادت میں چین کا ایک وفد بدھ کو اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

وفد کا استقبال ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے پاک چین پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کی کنوینر رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم کے ہمراہ کیا۔

 وفد پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری سرگرمیوں میں شرکت کےلئے 20 سے 21 مئی تک اسلام آباد کا دورہ کررہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.