وزیراعظم شہباز شریف کا نرسز کو عالمی دن پر خراج تحسین

0

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں بھی نرسز کا انسانی خدمت کے لیے کلیدی کردار ہے،صحت کی بنیادی سہولیات کی عوام تک بآسانی اور موثر فراہمی نرسز کی خدمات کے بغیر ممکن نہیں،انسانیت کے خدمت گاروں کی بیش قدر خدمات باعث فخر ہیں۔

نرسز کے عالمی دن کے موقع پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ نرسز کے عالمی دن پر دنیا بھر اور بالخصوص پاکستان میں شعبہ طب سے منسلک مرد و خواتین نرسز کی انسانیت کی بے لوث خدمت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،عالمی سطح پر انٹرنیشنل کونسل آف نرسز کی جانب مختص کردہ یہ دن شعبہ طب میں باہمی عالمی تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے،

اس سال یہ دن "نرسز ہمارا مستقبل۔ باختیار نرسز زندگی بچاتے ہیں” کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے۔ یہ موضوع بلا شبہ نرسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین طبی تربیت کی ضرورت کا عکاس ہے جدید تریبت سے آراستہ نرسز بروقت طبی امداد سے قیمتی جانوں کو بچا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت کے خدمت گاروں کی بیش قدر خدمات باعث فخر ہیں۔بیماریوں سے دوچار مریضوں کے لئے نرسز کی تیمارداری انسانی خدمت کے جذبہ کا عکاس ہے۔ اپنی خدمات کے عوض مراعات سے قطع نظر مشکل حالات میں بھی نرسز انسانی خدمت کے لیے صف اول میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ،کسی بھی ملک میں صحت کی بنیادی سہولہات کی عوام تک بآسانی اور موثر فراہمی نرسز کی خدمات کے بغیر ممکن نہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.