محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات
تہران: وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ہے ،محسن نقوی اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات 90 منٹ جاری رہی
ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ اور ایرانی صدر کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امن کےلیے ثالثی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ بھی موجود تھے۔