تلہ گنگ: دو رکشوں میں تصادم، چار افراد زخمی
تلہ گنگ:ڈھوک ڈالی، موگلہ گاؤں کے قریب دو رکشوں کے درمیان تصادم ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسیں فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کی گئیں۔
ریسکیو ٹیموں کے موقع پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ ایک لوڈر رکشہ اور ایک سواریوں والا رکشہ بے احتیاطی کے باعث آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دونوں رکشے الٹ گئے اور چار افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری طور پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں تمام زخمیوں کو مزید علاج معالجہ کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا۔

زخمیوں میں مصباح شوکت (18 سال)، نرگس پروین (35 سال)، شاہزیب (30 سال) اور فیصل (28 سال) شامل ہیں۔ زخمیوں کو ٹانگوں میں فریکچر اور معمولی زخم آئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
انگلش ٹیگز