ایکسائز آفیسر اسلام آباد ملک خلیل عاصم سپردِ خاک

0

 تلہ گنگ: ایکسائز آفیسر ملک خلیل عاصم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں نکہ کہوٹ میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ فضا سوگوار تھی اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔ عزیز و اقارب، دوست احباب اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے مرحوم کو الوداع کہا۔

اس موقع پر مرحوم کے لیے مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

شرکاء نے مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ دیانتداری اور خوش اخلاقی کو یاد کیا۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.