آزاد کشمیر کے سابق صدر راجہ محمد ذوالقرنین مسلم لیگ ن میں شمولیت پر راضی

0

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق صدر راجہ محمد ذوالقرنین خان مسلم لیگ ن میں شمولیت پر راضی ہو گئے ۔

مسلم لیگ (ن) کے وفد نے راجہ محمد ذوالقرنین خان اور ان کے خاندان سے ملاقات کر کے انہیں باضابطہ طور پر ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی۔

وفد میں وفاقی وزیر رانا ثنااللہ خان، وفاقی وزیر انجینیئر امیر مقام، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان، سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر، ڈاکٹر نجیب نقی خان، بیرسٹر افتخار گیلانی، چوہدری عبدالرحمان آرائیں اور چوہدری طارق فاروق شامل تھے۔

وفد نے اسلام آباد میں سابق صدر آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد ذوالقرنین خان، راجہ قیصر ذوالقرنین خان اور راجہ بابر علی ذوالقرنین خان سے ان کی رہائش گاہ ’ہفت چنار‘ میں ملاقات کی۔

راجہ محمد ذوالقرنین خان اور ان کے فیملی ممبران نے اپنے سیاسی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت کے لیے مثبت عندیہ دیا۔

اس موقع پر رانا ثنااللہ خان نے راجہ محمد ذوالقرنین خان کو مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔

راجہ محمد ذوالقرنین نے رانا ثنااللہ خان، انجینیئر امیر مقام، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور وفد کے دیگر اراکین کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.