پٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا ہو گیا
اسلام آباد: پٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا ہو گیا۔
جاری اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس سے قبل ڈیزل کی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر تھی۔
موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں بھی 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس سے پہلے قیمت 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر تھی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی 2026 سے ہوگا۔ حکومت نے اس اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو قرار دیا ہے۔