صدر ٹرمپ نے بھارت کو “جہنم کا گڑھا” قرار دے دیا
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو “جہنم کا گڑھا” قرار دے دیا۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری ایک بیان میں امریکی شہریت سے متعلق کیس پر انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ کے سامنے پیدائشی حقِ شہریت کے بارے میں دلائل سن کر مجھے کچھ غصہ آیا، کیونکہ میں نے جو کچھ سنا اس میں میرے لیے زیادہ توجہ طلب یہ تھا کہ وہ شخص، جو امریکہ کو غیر قانونی غیرملکیوں کے ساتھ آباد کرنے کے حق میں دلائل پیش کر رہا ہے تاکہ آبادی کو ہمیشہ کے لیے تبدیل کیا جا سکے، ایک چینی نژاد امریکی تھا، جو مجھے بہت ہوشیار، بہت شریر اور بہت منحرف لگا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ اٹارنی “سانپ کا سر” ہے، جو ایک بار پھر امریکہ کو سیس پول میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ ان دلائل کو کمرہ عدالت کے خلاصہ کے طور پر بیان نہیں کیا جانا چاہیے۔ یہ دراصل قانون کے بارے میں نہیں بلکہ رائے عامہ کے بارے میں ہے۔ ہم آئین میں ترمیم نہیں کر سکتے کیونکہ یہ پتھر پر لکیر ہے، اور اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو وہ ہماری پہلی اور دوسری ترمیم بھی چھین لیں گے، جو وہ کریں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ یہی مسئلہ ہے کہ آئین اس وقت لکھا گیا تھا جب ہوائی سفر ایجاد نہیں ہوا تھا، بلکہ یہ ٹیلی ویژن، انٹرنیٹ اور ریڈیو سے بھی پہلے کا دور تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب لوگ حمل کے نویں مہینے میں ہوائی جہاز کے ذریعے یہاں آتے ہیں تو یہاں پیدا ہونے والا بچہ فوری طور پر شہری بن جاتا ہے، اور پھر وہ پورے خاندان کو بھارت یا دنیا کے کسی اور “جہنم” سے یہاں لے آتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب یہاں انگریزی بھی نہیں بولی جاتی کیونکہ آنے والے تارکین وطن میں اس ملک کے لیے تقریباً کوئی وفاداری نہیں ہوتی۔