تلہ گنگ،اسسٹنٹ کمشنر کا پٹرولیم پمپس کا اچانک دورہ،سٹاک اور پیمانوں کی کڑی جانچ
تلہ گنگ راجہ عدیل: اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سلیمان منشاء نے عوامی شکایات کے پیش نظر تلہ گنگ اور گردونواح کے مختلف پٹرولیم پمپس کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے دوران، اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول اور ڈیزل کے پیمانوں کی جانچ کی اور پمپس پر دستیاب اسٹاک کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سلیمان منشاء نے خود پیمانے چیک کیے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ عوام کو پٹرول و ڈیزل کی مکمل مقدار فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ (اسٹاک) کا بھی معائنہ کیا تاکہ کسی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی قلت پیدا نہ کی جا سکے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے پمپ مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ مقررہ نرخوں اور حکومتی قوانین پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سلیمان منشاء نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو بھی شہریوں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔