پنجاب میں سکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان، جمعہ کو بھی ہفتہ وار چھٹی ہو گی

0

لاہور: محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقات کار کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت جمعہ کو ہفتہ وار چھٹی قرار دے دی گئی ہے جبکہ تعلیمی سرگرمیاں ہفتے میں چار دن جاری رہیں گی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سکولز صبح 8 بجے کھلیں گے اور دوپہر 1:30 بجے تک تدریسی عمل جاری رہے گا۔ ڈبل شفٹ سکولوں کے لیے علیحدہ شیڈول بھی مقرر کیا گیا ہے، جس کے تحت مارننگ شفٹ 12:30 بجے اختتام پذیر ہوگی جبکہ سیکنڈ شفٹ دوپہر 1 بجے سے شام 5:30 بجے تک جاری رہے گی۔

محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ نئے اوقات کار کا مقصد تعلیمی نظام کو مزید منظم بنانا، طلبہ و اساتذہ کی کارکردگی میں بہتری لانا اور تدریسی عمل کو زیادہ مؤثر بنانا ہے۔ اس کے علاوہ یہ اقدام طلبہ کو بہتر سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے اور تعلیمی معیار کو بلند کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق نئے اوقات کار پر عملدرآمد فوری طور پر نافذ ہوگا اور تمام تعلیمی اداروں کو اس پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.