پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل
لاہور: پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل ہو گیا
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے 40ویں اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اجلاس، جو پہلے 03 اپریل 2026بروز جمعہ کو طلب کیا گیا تھا، اب مؤخر کر دیا گیا ہے۔
نئے شیڈول کے تحت پنجاب اسمبلی کا اجلاس اب 06 اپریل 2026 بروز پیر دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی انتظامی وجوہات کے باعث کی گئی ہے، تاہم اجلاس کے ایجنڈے میں شامل امور بدستور زیر غور آئیں گے۔ اجلاس میں قانون سازی، عوامی مسائل اور دیگر اہم معاملات پر بحث متوقع ہے۔
پارلیمانی حلقوں میں اجلاس کی نئی تاریخ کے اعلان کے بعد اراکین اسمبلی نے اپنی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ سیاسی سرگرمیوں میں بھی تیزی آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔