ایران سے متعلق صورتحال،صدر ٹرمپ آج قوم سے اہم خطاب کریں گے
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج قوم سے خطاب کریں گے جس میں ایران سے متعلق جاری صورتحال اور امریکی مؤقف پر تفصیلی روشنی ڈالنے کا امکان ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر کا خطاب مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے کیا جائے گا۔ ترجمان کیرولین لیوٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ صدر قوم کو ایران سے متعلق اہم پیش رفت اور ممکنہ اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
حکام کے مطابق یہ خطاب ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ایران کے معاملے پر عالمی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت اس خطاب میں اپنی آئندہ حکمت عملی، سفارتی کوششوں اور سیکیورٹی اقدامات سے متعلق واضح مؤقف پیش کر سکتی ہے۔
سیاسی و دفاعی ماہرین کے مطابق صدر کے اس خطاب کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے، کیونکہ اس کے اثرات نہ صرف امریکہ بلکہ خطے کی مجموعی صورتحال اور عالمی سیاست پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔