چکوال میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، 30 ریمپس مسمار
چکوال: ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن تیز کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں پیرا فورس چکوال نے محلہ لائن پارک میں کارروائی کرتے ہوئے 30 غیر قانونی ریمپس مسمار کر دیے، جو ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ اور شدید رش کا باعث بن رہے تھے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا اور شہر بھر میں قائم تمام غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو آمدورفت میں بہتر سہولیات فراہم کرنا اور ٹریفک کے نظام کو بحال کرنا ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور ازخود تجاوزات ختم کر دیں تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔