صدر ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز کے لیے روک دیے

0

واشنگٹن: ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے 10 روز کے لیے روک دیے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز کے لیے روک رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ یہ پابندی 6 اپریل 2026 تک برقرار رہے گی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ اقدام ایران کی درخواست پر کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ان تنصیبات پر حملے صرف 5 روز کے لیے معطل کیے تھے، جن کی مدت آج جمعہ کو ختم ہو رہی تھی۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت مسلسل جاری ہے اور میڈیا کی بعض رپورٹس کے برعکس یہ مذاکرات بہت مؤثر طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.