اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

0

اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں خطے کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے خطے اور دنیا میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔

بیان کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے اور باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.