شوال کا چاند نظر نہیں آیا،عیدالفطر ہفتہ کو ہو گی

0

اسلام آباد: پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد ملک بھر میں عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو منانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اجلاس میں زونل کمیٹیوں کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا گیا، تاہم کہیں سے بھی چاند دیکھے جانے کی تصدیق نہ ہو سکی۔


اس اعلان کے بعد رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہوں گے اور عیدالفطر ہفتہ کے روز مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

ملک بھر میں عید کی تیاریوں کا سلسلہ عروج پر ہے جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد خریداری اور دیگر انتظامات میں مصروف ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.