صدر زرداری سے محسن نقوی اور خالد مقبول صدیقی کی ملاقات، داخلی سلامتی اور امن و امان پر تبادلہ خیال
کراچی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران شرکاء نے خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ملک میں امن، استحکام اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے لیے مربوط اور مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ داخلی سلامتی کو مزید مؤثر بنانا اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
گفتگو کے دوران قومی یکجہتی، سیاسی ہم آہنگی اور جمہوری عمل کے تسلسل کو مضبوط بنانے سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔