بلجئیم میں رحیم حیات قریشی کی یورپی پارلیمنٹ کے رکن مارک بوٹینگا سے ملاقات، جی ایس پی پلس اور پاک۔یورپی تعاون پر گفتگو
برسلز: بیلجیم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی پارلیمنٹ کے رکن مارک بوٹینگا سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران جی ایس پی پلس اسکیم کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا گیا اور پاکستان و یورپی یونین کے درمیان پارلیمانی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔