پی آر اے پاکستان کی نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
اسلام آباد: پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (پی آر اے) کے عہدیداران اور اراکین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
پی آر اے پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات جاوید حسین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی آر اے نے عبدالرزاق سیال کو صدر، ڈاکٹر فرقان راؤ کو سیکرٹری، عابد عباسی کو فنانس سیکرٹری اور احتشام الحق کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔
اسی طرح سحرش قریشی، عثمان خان اور بشیر چوہدری کو نائب صدر جبکہ شیراز گردیزی کو سینئر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی گئی ہے۔ پی آر اے پاکستان نے شکیلہ جلیل، عون شیرازی اور جاوید بھاگٹ کو بھی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی گئی ہے۔
پی آر اے پاکستان کی باڈی کا کہنا ہے کہ نیشنل پریس کلب صحافیوں کا مشترکہ گھر ہے اور اس ادارے کی عزت و تکریم ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ بیان میں امید ظاہر کی گئی کہ نومنتخب عہدیداران صحافتی برادری کے اتحاد کو مزید مضبوط بنائیں گے اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔
پی آر اے کے مطابق نئی قیادت نیشنل پریس کلب میں سہولیات کے فروغ کے لیے بھی عملی اقدامات کرے گی جبکہ صحافتی برادری کے تمام حلقے مل کر ادارے کی وقار، روایات اور اہمیت کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔