قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی محسن نقوی سے ملاقات، چیئرمین پی سی بی نے شیلڈ پیش کی
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سرفراز احمد کو خصوصی شیلڈ پیش کر کے پاکستان کرکٹکے لیے ان کی شاندار خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

محسن نقوی نے سرفراز احمد کی قومی ٹیم کے لیے خدمات، قیادت اور یادگار کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد نے بطور کپتان اور کھلاڑی پاکستان کرکٹ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں اور ان کی کارکردگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

سرفراز احمد نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کے دوران پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد اہم کامیابیاں حاصل کیں اور بطور کپتان ٹیم کو یادگار فتوحات دلائیں۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں سمیٹیں، جنہیں شائقینِ کرکٹ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔