پی ایس ایل،وزیراعظم نے شائقین کے سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے دی
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل 11 کے تینوں پلے آف میچز کے دوران بھی شائقین کے اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے دی۔
وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پیر کو اپنی ایکس پوسٹ میں محسن نقوی نے بتایا کہ اس حوالے سے انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے پلے آف میچز میں بھی شائقین کی شرکت کی منظوری دی۔
تاہم اس کے ساتھ یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ شائقین کرکٹ میچز دیکھنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں یا ایندھن کی کھپت کو کم سے کم رکھیں، تاکہ قومی سطح پر جاری کفایت شعاری مہم کو تقویت دی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پلے آف میں حصہ لینے والی چاروں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ شائقین کو پلے آف مرحلے میں دلچسپ اور سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔