شہباز شریف کی سپیکر ہاؤس آمد، ملک محمد احمد خان اورملک رشید سے اظہار تعزیت

0

لاہور : وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے ان کی ہمشیرہ اور وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں سے ان کی بھانجی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی ہے۔

وزیراعظم اتوار کو سپیکر ہاؤس گئے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور طلحہ برکی ، ممبر صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں، ڈاکٹر ملک امیر خاں، ملک تیمور خاں، حیدر، ملک
سلطان اور سردار فاروق بھی موجود تھے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.