اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد: اسلام آباد سمیت ملک کے متعدد شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، چترال، سوات، نوشہرہ اور راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ صورتحال پر متعلقہ ادارے مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔