محمد رضوان نے روزے کے ساتھ میچ کھیلا
ڈھاکہ: پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے روزہ کے ساتھ میچ کھیلا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کے دوران جب بریک ہوا اور کھلاڑیوں کے لیے پانی اور فروٹ فراہم کیے گئے، تو محمد رضوان فوراً دور چلے گئے، اپنے گلوبز اتار کر الگ بیٹھ گئے، تاکہ روزے کی پابندی برقرار رکھ سکیں۔
کمنٹری کے دوران سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ "یہ کام صرف رضوان ہی کر سکتے ہیں۔ گرمی کے باوجود پچاس اوور کی کرکٹ میں بھی روزہ رکھتے ہوئے میچ کھیلنا واقعی قابلِ تعریف ہے۔”
بنگلہ دیش کے اسٹار بیٹسمین تمیم اقبال نے بھی کہا کہ "میں محمد رضوان کا فین بن گیا ہوں، واقعی وہ ایک مضبوط انسان ہیں۔”
محمد رضوان کے اس عمل نے نہ صرف ٹیم کے لیے بلکہ پورے کرکٹ شائقین کے لیے ایک مثال قائم کی ہے کہ عزم اور ایمان کے ساتھ کھیلنا کس قدر قابلِ ستائش ہے۔