آباد/راولپنڈی: ٹرانسپورٹ، مارکیٹس اور میٹرو سروس بحال، فیض آباد ٹرمینل بدستور بند

0

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ اور عوامی سہولیات سے متعلق پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے تمام قسم کی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو شہر میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

فیض آباد کے سوا تمام بس اڈے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں، جبکہ فیض آباد بس ٹرمینل تاحکم ثانی بند رہے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد کی تمام مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کیے جائیں گے۔ تاہم میڈیکل اسٹورز، اسپتال، پیٹرول پمپ اور دودھ دہی کی دکانوں کو پابندی سے استثنا حاصل ہوگا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ تمام ریسٹورنٹس، فوڈ آؤٹ لیٹس اور تندور رات 10 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔ شہریوں کی تفریح کے لیے ہائیکنگ ٹریلز بھی دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی میں تمام داخلی و خارجی راستے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس اور گرین بس سروس بھی مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے، جس سے روزمرہ سفر کرنے والے شہریوں کو بڑی سہولت ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.