ہمیں جنگ جیتنے کے بعد شامل ہونے والوں کی ضرورت نہیں،صدر ٹرمپ کا برطانوی وزیراعظم پر طنز
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کے حالیہ اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ “ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہیے جو جنگ جیتنے کے بعد ہمارے ساتھ شامل ہوں۔”
صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ برطانیہ مشرق وسطی میں دو طیارہ بردار جہاز بھیجنے پر غور کر رہا ہے، مگر “اب ہمیں برطانیہ کی ضرورت نہیں، لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ ہمیں ایسے لوگ چاہیے جو وقت پر ساتھ دیں، جنگ جیتنے کے بعد نہیں۔”
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں برطانیہ کے تعاون نہ دینے اور بورڈ آف پیس میں شامل اختیارات نہ لینے پر برطانوی وزیراعظم سے سخت ناراض ہیں اور اکثر ان پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔