وزیراعظم کی زعیم قادری مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت
لاہور: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سینئر مسلم لیگی رہنما زعیم قادری مرحوم کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے مرحوم کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی جبکہ اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے زعیم قادری کی سیاسی اور جمہوری خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ زعیم قادری مرحوم نے سیاسی میدان میں فعال کردار ادا کیا اور پارٹی و جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔