بحرِ ہند میں امریکی آبدوز کا حملہ، ایرانی جنگی جہاز غرق، 80 ہلاکتوں کی تصدیق

0

کولمبو/واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے اعلان کیا ہے کہ بحرِ ہند میں تعینات ایک امریکی آبدوز نے ایرانی بحریہ کے جنگی جہاز  کو ٹارپیڈو حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں جہاز غرق ہوگیا۔


سری لنکن حکام کے مطابق واقعہ جنوبی ساحلی شہر گیل سے تقریباً 25 میل دور بین الاقوامی سمندری حدود میں پیش آیا۔ حکام نے اب تک کم از کم 80 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، جبکہ 32 اہلکاروں کو بچا کر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

جہاز پر مجموعی طور پر 180 افراد سوار تھے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں اور سری لنکن بحریہ لاپتہ اہلکاروں کی تلاش میں مصروف ہے۔


امریکی وزیر دفاع نے پینٹاگون میں پریس بریفنگ کے دوران حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی قومی سلامتی کے تقاضوں کے تحت کی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کسی امریکی آبدوز نے ٹارپیڈو کے ذریعے کسی دشمن جہاز کو تباہ کیا۔


پینٹاگون کی جانب سے حملے کی ویڈیو جاری کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے، تاہم اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
واضح رہے کہ تباہ ہونے والا ایرانی جہاز بھارت میں منعقدہ بحری مشقوں میں شرکت کے بعد ایران واپس جا رہا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.