بھارتی وزیر داخلہ آبدوز دیکھ کے گھبرا گئے
میونخ :بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ آبدوز میں داخل ہونے سے ڈر گئے
میڈیا رپورٹس کے مطابق راج ناتھ سنگھ کا جرمنی کا دورہ اس وقت غیر متوقع طور پر خبروں کی زینت بن گیا جب ایک آبدوز کے اندر جانے کے دوران ان کے ساتھ دلچسپ واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
تین روزہ سرکاری دورے پر جرمنی پہنچنے والے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے تھیسن کروپ میرین سسٹمز (TKMS) کے شپ یارڈ کا دورہ کیا، جہاں انہیں جدید ٹائپ 212 آبدوز دکھائی گئی۔
کمپنی حکام نے انہیں آبدوز کی تکنیکی خصوصیات اور آپریشنل صلاحیتوں سے آگاہ کیا اور اندرونی حصے کا معائنہ کرنے کی پیشکش بھی کی۔
اس موقع پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راج ناتھ سنگھ آبدوز میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے تنگ راستے کی وجہ سے کچھ لمحوں کے لیے الجھن کا شکار ہوئے اور لڑکھڑا کے پھسل گئےبعد ازاں عملے کی مدد سے وہ بحفاظت باہر آگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ اس تجربے کے بعد بھارتی وزیرِ دفاع نے آبدوز کے اندر دوبارہ جانے سے انکار کر دیا۔
واضح رہے کہ راج ناتھ سنگھ نے 21 سے 23 اپریل تک جرمنی کا سرکاری دورہ کیا تھا۔