وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

0

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں ملک اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران وفد میں لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم اور آصف لقمان قاضی بھی شامل تھے۔

ملاقات میں امیر جماعت اسلامی اور ان کے وفد کو افغانستان، ایران اور مشرقِ وسطیٰ و خلیجی خطے کی موجودہ صورتحال پر ان کیمرہ بریفنگ دی گئی۔


وزیراعظم نے وفد کو خطے میں جاری صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی کوششوں اور اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور انہیں اعتماد میں لیا۔

اس موقع پر وفد کو ایران اور خلیجی ممالک میں قائم پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے وہاں موجود پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ اور رانا مبشر اقبال بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ مشیرِ وزیراعظم رانا ثناء اللہ اور وزیر مملکت طلال چوہدری بھی اجلاس میں شریک تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.