ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں،ترجمان اوگرا

0

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر دستیاب ہیں اور شہریوں کو کسی قسم کی کمی یا بحران کا خدشہ نہیں ہونا چاہیے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق سوشل میڈیا یا دیگر غیر مصدقہ ذرائع سے پھیلنے والی افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف سرکاری سطح پر جاری کردہ معلومات پر اعتماد کریں۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے، جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بھی اپنے سابقہ سپلائی پیٹرن کے تحت ترسیل برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ قیمتوں میں ممکنہ اتار چڑھاؤ کے دوران ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے اور متعلقہ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا نہ ہونے دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.