تلہ گنگ: موٹر سائیکل حادثے میں میاں بیوی جاں بحق
تلہ گنگ: تلہ گنگ سے اپنے گاؤں ڈھلی بھگٹال جانے والے میاں بیوی کی موٹر سائیکل، یوٹرن لینے والی سوزوکی وین سے ٹکرا کر ٹرالر کی زد میں آ گئی،دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 34 سالہ آفتاب اور ان کی اہلیہ شامل ہیں۔

مقامی پولیس نے فوری طور پر حادثے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر ضروری قانونی کارروائی کی، جبکہ ریسکیو 1122 نے نعشیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئیں ۔
پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔