پارلیمانی رہنماؤں کا قومی اتحاد، اتفاق اور یگانگت کی ضرورت پر زور
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت بدھ کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کی پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں و نمائندوں کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں پاکستان–افغانستان صورتحال، ایران، مشرق وسطیٰ اور خلیج میں کشیدگی، اور پاکستان کی سفارتی کوششوں پر ان کیمرہ بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں شریک رہنماؤں نے موجودہ حالات میں قومی اتحاد، اتفاق اور یگانگت کی ضرورت پر زور دیا اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ شرکاء نے مزید کہا کہ ان کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے اور آئندہ کے لیے عملی تجاویز پیش کیں۔

مزید برآں، اجلاس میں تمام شرکاء نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ کیا اور وزیراعظم کے اقدام کو سراہا، جس کے تحت انہوں نے پاکستان کے وسیع تر مفاد میں تمام سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیا۔