تلہ گنگ:کار کو آگ لگ گئی، ڈرائیور معمولی زخمی

0

تلہ گنگ: جہاز چوک کے قریب کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ڈرائیور معمولی زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور ڈرائیور کو بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم چکوال کو تلہ گنگ سے ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں اطلاع دی گئی کہ ایک کار میں آگ لگ گئی ہے اور ڈرائیور گاڑی کے اندر موجود ہے۔ اطلاع ملتے ہی سب اسٹیشن تلہ گنگ سے قریبی ریسکیو پوائنٹ کی ایمبولینس اور فائر رسپانس ٹیم کو فوری طور پر روانہ کیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور فائر ایکسٹنگوئشر کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔ ٹیم نے گاڑی میں موجود ڈرائیور کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ حادثے میں 33 سالہ محب الرحمٰن، سکنہ ٹمن، معمولی زخمی ہوئے۔

ریسکیو 1122 کی ایمبولینس سروس نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی ممکنہ وجہ شارٹ سرکٹ اور گیس لیکج بتائی گئی ہے۔ متاثرہ گاڑی گیس فلنگ کے بعد تلہ گنگ سے ٹمن جا رہی تھی۔

ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی الیکٹریکل وائرنگ اور گیس سسٹم کی باقاعدہ جانچ پڑتال یقینی بنائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.