صدر ٹرمپ کے طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث واپس واشنگٹن اتار لیا گیا

0

واشنگٹن:صدر ٹرمپ کے طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث واپس واشنگٹن ڈی سی اتار لیا گیا۔

وائٹ ہاؤس ذرائع کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے دورے کے لیے روانہ ہونے کے فوراً بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے ایئر فورس ون میں بجلی سے متعلق ایک معمولی تکنیکی خرابی سامنے آئی، جس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے طور پر طیارے کو واپس واشنگٹن ڈی سی اتار لیا گیا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صورتحال تشویشناک نہیں تھی تاہم احتیاطاً واپسی کا فیصلہ کیا گیا۔

ان کے مطابق صدر ٹرمپ محفوظ ہیں اور کسی تعطل کے بغیر ایک دوسرے طیارے کے ذریعے اپنا غیر ملکی دورہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ایئر فورس ون کا مکمل تکنیکی معائنہ کیا جا رہا ہے جبکہ صدر کے دورے کے طے شدہ شیڈول میں کسی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.