وزیراعظم کی انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

0

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انڈر 19 ایشیاء کپ جیتنے پر قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اور پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی محنت، نظم و ضبط اور جذبہ قابلِ تحسین ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو اپنے ان باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں پر فخر ہے، اور یہ انڈر 19 ٹیم مستقبل میں بھی پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرتی رہے گی۔
انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی، ٹیم منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کو بھی کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتح قومی کرکٹ کے روشن مستقبل کی عکاس ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.